ابنا: یہ مذاکرات آج صبح شروع ہوئے تھے۔ ان مذاکرات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مدمقابل امریکہ، روس، چین، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے نمائندے نیز یورپی یونین میں خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ محترمہ کیھترین ایشٹن ہیں۔ ان مذاکرات کے لئے ایرانی وفد اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سعید جلیلی کی سربراہی میں ماسکو گیا ہے۔ مذاکرت شروع ہونے سے قبل سعید جلیلی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماسکو مذاکرات مغرب کی نیک نیتی کو پرکھنے کی کسوٹی ہیں اور ان مذاکرات سے ہمیں یہ پتہ چل جائے گا کہ مغرب ایران کی ترقی کا مخالف ہے یا موافق۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق تین سو صحافی ان مذاکرات کو کوریج دے رہے ہیں۔ سعید جلیلی نے رشیا ٹوڈے سے گفتگو میں کہا تھا کہ تہران یہ توقع رکھتا ہےکہ یورینم کی افزودگي سمیت اس کے ایٹمی حقوق کو تسلیم کیا جائے گا کیونکہ یہ مسئلہ این پی ٹی معاہدے میں بڑے واضح اور شفاف الفاظ میں بیان کیا گيا ہے۔ اس سے قبل محترمہ کیتھرین ایشٹن نے سعید جلیلی سے ٹیلیفون پررابطہ کرکے کہا تھا کہ ماسکو میں بغداد میں ایران نے جو پکیج پیش کیا تھا اس پر گفتگو ہوگي۔ یاد رہے اس سے قبل بغداد میں ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مذاکرات ہوئے تھے۔......./169
17 جون 2012 - 19:30
News ID: 323145
ماسکو میں اسلامی جمہوریہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان مذاکرت کا پہلا دور اختتام پذیر ہوچکا ہے۔